Sunday, 5 June 2011
گوشت کا زیادہ استعمال مضر صحت ہے
گوشت کا زیادہ استعمال مضر صحت ہے
گوشت خور افراد کے لیے ایک اہم خبر ہے۔ زیادہ گوشت کھانا مضرِ صحت ہے اورکئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اور عام افراد کی نسبت ان کا وزن دوگنی رفتار سے بڑھنے لگتا ہے۔ لندن کے امپیریل کالج میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ گوشت کھانے والے افراد ایک دن میں اوسطاآدھا کلو گوشت کھاتے ہیں جس سے وہ روزانہ ساڑھے چار سو کیلوریز حاصل کرتے ہیں۔ گوشت کے استعمال کے اس تناسب کی وجہ سے ان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے۔ امریکن جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں چار لاکھ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ گوشت کے استعمال کو کم سے کم رکھنا چاہیے تا کہ دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دوسری مہلک بیماریوں سے بچا جا سکے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)